پیر طریقت حضرت پیر روح الحسنین معین (دیول شریف)

25 فروری 1988ء بروز جمعرات معروف پیشوا پیر صاحب دیول شریف نے ادارہ منہاج القرآن کا دورہ کیا۔ مرکزی سیکرٹریٹ کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ فرمایا ادارہ کے بانی ڈاکٹر پروفیسر طاہرالقادری نے ادارہ کے تمام شعبوں کا تعارف کروایا اور مستقبل کے منصوبہ جات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا کہ ادارہ منہاج القرآن حضور علیہ السلام کی خصوصی رحمتوں کا مظہر اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بے پایاں توجہات کا فیضان ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ علامہ محمد طاہرالقادری اس دور میں اللہ کی بندگی اور مخلوق کی بے لوث خدمت کی تحریک بن کر میدان عمل میں آئے ہیں۔ اس ادارہ سے جہاں لوگوں کو بندگی کا سلیقہ آئے گا وہاں دکھی لوگوں کی خدمت سے اس تحریک کو اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں قبولیت اور نصرت بھی حاصل ہو گی۔ میری دعا ہے کہ یہ تحریک اور مشن ہر دل میں اتر جائے اور اس کی دعوت اطراف و اکناف عالم میں پھیل جائے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top