جرمنی: آفن باخ میں فوڈ فیسٹیول

منہاج القرآن انٹرنیشنل جرمنی آفن باخ نے 17 ستمبر 2016 کو مقامی سطح پر لگائے گئے سالانہ فوڈ فیسٹیول میں حصہ لیتے ہوئے اپنا فوڈ سٹال لگایا۔ اس فیسٹیول میں حمزہ طاہر، مرزا عمر صغیر، شبیر گوندل اور ناظم نذیر احمد نے شرکت کی۔ فیسٹیول میں مقامی جرمن کھانوں کو سجایا گیا تھا جبکہ منہاج القرآن انٹرنیشنل جرمنی کی طرف سے روایتی ایشین فوڈز میں لذیذ ڈشز سجائی گئیں۔ جس میں سموسہ پکوڑا، چکن بریانی، سلاد اور چائے شامل تھی۔

مقامی جرمن کمیونٹی کے علاوہ پاکستانی فیملیز اور ایشین فیملیز نے روایتی ڈشز میں لطف اٹھاتے ہوئے اس سٹال میں بھرپور دلچپسی کا اظہار کیا۔ منہاج القرآن آفن باخ کے صدر حاجی افضل قادری کی زیرقیادت یوتھ لیگ کی ٹیم نے فوڈ فیسٹیول میں شرکت کر کے حمزہ طاہر اور مرزا عمر صغیر کا بھرپور ساتھ دیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top