امیر ملت حضرت پیر سید منور حسین شاہ جماعتی (علی پور شریف)

پہلی صوبائی منہاج القرآن کانفرنس نشتر پارک کراچی میں امیر ملت حضرت پیرسید منور حسین جماعتی نے اپنے خطاب میں تحریک منہاج القرآن کے عالم اسلام پر اثرات کو موضوع بنایا اور کہا کہ منہاج القرآن کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری کا مقصد یہ ہے کہ عالم اسلام کو پھر سے اس کا کھویا ہوا مقام و وقار مل سکے۔ چنانچہ تحریک کے بانی کے اس مقصد کے تحت پورے عالم اسلام میں ان کے تبلیغی دوروں سے قلیل مدت میں جو تبدیلی رونما ہو رہی ہے اس کو دیکھ کر اس بات کا اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ عالم اسلام پر تحریک منہاج القرآن کے اثرات گہرے اور دور رس ثابت ہوں گے اور تحریک منہاج القرآن کی جدوجہد سے عالم اسلام جلد ہی عظیم قوت بن کر ابھرے گا۔ پروفیسر ڈاکٹر طاہرالقادری کو بارگاہ رسالتمآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور بارگاہ غوثیت سے جو فیوض وبرکات حاصل ہوئے ہیں وہ انہیں دوسروں تک پہنچا رہے ہیں اور میں اعلان کرتا ہوں کہ آج اپنے تمام مریدین اور سلسلہ عالیہ جماعتیہ علی پور شریف کے خلفاء کو حکم دیتا ہوں کہ وہ ادارہ منہاج القرآن میں شامل ہو کر اس مشن کو غالب کرنے کے لئے کوشش کریں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top