حضرت پیر سید الحاج عظمت علی شاہ بخاری المعروف چن جی سرکار (آستانہ عالیہ کیلیانوالہ)

مورخہ: 25 جون 1992ء

منہاج القرآن اسلامک سنٹر لالہ موسیٰ کے دورہ کے موقع پر اپنے تحریری تاثرات میں فرمایا کہ آج مورخہ1992-06-25 کو لالہ موسیٰ میں منہاج القرآن کے خوبصورت مرکز پر حاضر ہوا ۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صدقہ انتظام اور اس تحریک کے ہر نوجوان کا حضور علیہ السلام سے عشق قابل دید تھا۔ یہ سب کچھ ادارہ کے بانی علامہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی محنت، تربیت اور برائے راست سرپرستی اور اخلاص پر مبنی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ اللہ تعالیٰ ادارہ منہاج القرآن کوعلامہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی بے مثال قیادت میں اپنے عالمگیر منشور کے مطابق کامیابی و کامرانی عطا فرمائے اور خدمت دین میں انہیں زیادہ خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top