شیخ الحدیث حضرت مولانا غلام رسول رضوی (شیخ الحدیث جامعہ رضویہ فیصل آباد)

29 جنوری 1988ء کو ادارہ منہاج القرآن میں حاضری پر سرپرست اعلیٰ پروفیسر علامہ محمد طاہرالقادری کے ساتھ ادارہ کے جملہ شعبہ جات کا مفصل مشاہدہ کیا۔ مجھے مسرت ہوئی کہ اہل سنت والجماعت کا یہ ادارہ فقید المثال ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری صاحب سے دوران گفتگو آئندہ کے منصوبہ جات کے حوالہ سے تفصیل معلوم ہوئی۔ علامہ طاہرالقادری موصوف دین اسلام کی خدمت احسن انداز سے سرانجام دے رہے ہیں، ڈنمارک میں عیسائی پادریوں کے ساتھ مناظرہ میں پروفیسر صاحب علو جلالت اور نہایت اطمینان سے ان کی سرکوبی کی کہ دوران مناظرہ پادری بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے۔ پروفیسر محمد طاہرالقادری کی علمی خدمات نے باطل افکار کا قلع قمع کر دیا ہے۔

الحمدللہ دنیائے سنیت میں تحریک منہاج القرآن بہت کامیاب ہے بلکہ حق یہ ہے کہ ہند و پاک میں اس ادارہ کی مثال موجود نہیں۔ اہل سنت فخر سے اپنے اس عظیم ادارہ کو مثالا پیش کر سکتے ہیں کیونکہ یہ جدید وقدیم کا حسین امتزاج ہے۔ پروفیسر علامہ طاہرالقادری کا فکری علو اور نظری ارتقاء قابل رشک ہے۔ میری دعا ہے کہ طاہرالقادری آفتاب سنیت ہمیشہ درخشاں رہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top