حضرت مولانا عبدالرشید رضوی جھنگوی (استاد محترم شیخ الاسلام)
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے استادِ محترم حضرت مولانا عبدالرشید رضوی صاحب نیبھی نہایت ہی پیار و محبت کے ساتھ اپنے ہونہار شاگرد کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسا شخص کیوں بلندیوں اور رفعتوں کو نہ چھوئے کہ بچپن ہی سے جس کی تہجد، اشراق، چاشت اور اوابین قضا نہ ہوئی ہو۔ جب بے شعوری کے دور میں یہ عالم تھا تو شعور میں بات کہاں پہنچ چکی ہو گی اس کا اندازہ لگانا مشکل ہے۔ آپ حقیقی معنوں میں اسلام اور عقائد صحیحہ کے پاسبان ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری صاحب جب مجھ سے پڑھتے تھے اسی وقت سے یہ تمام طلباء سے منفرد و ممتاز تھے، اپنی کلاس کے سبق تو ان کو یاد ہی ہوتے تھے مگر وہ کتب جو ان کے نصاب میں نہیں تھیں ان پر مجھ سے گفتگو کرتے اور بحث کرتے تھے۔ آج اللہ نے ان کو یہ مقام عطا فرمایا ہے کہ چہار دانگِ عالم میں ان کی شہرت ہے، اس کے باوجود میں نے ہمیشہ ان کے اندر عجز و انکساری کو ہی غالب پایا۔ بہت کم شاگرد، اساتذہ کو یاد رکھتے ہیں مگر یہ بھی ان کی عظمت ہے کہ مجھے آج تک یاد رکھا ہوا ہے۔ اللہ تعالیٰ ان کو مزید ترقیاں عطا فرمائے ان کے علم و عمل میں اضافہ فرمائے اور ان کے مشن کو کامیابی سے ہمکنار فرمائے۔
تبصرہ