اپوزیشن مطالبہ کے باوجود کلبھوشن یادیو کا نام وزیر اعظم کے منہ سے نہیں نکلوا سکی: عوامی تحریک

وزیراعظم قومی اسمبلی کے بعد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھی بھارت کے عالمی جرائم کو بے نقاب نہ کر سکے: خرم نواز گنڈا پور

لاہور (05 اکتوبر 2016) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس پر اپنے بیان میں کہا کہ وزیر اعظم کا خطاب کسی قسم کی حکمت عملی، پالیسی یا منصوبہ بندی سے خالی اور شاعرانہ تھا۔ قوم کو سخت مایوس کیا گیا وزیراعظم بھارت کے عالمی جرائم کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھی بے نقاب کر سکے نہ ہی اپنی اسمبلی میں۔ اپوزیشن مطالبہ کے باوجود کلبھوشن یادیو کا نام وزیر اعظم کے منہ سے نہیں نکلوا سکی اور نہ مستقل وزیر خارجہ کا تقرر کروانے میں کامیاب ہو سکی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام حکومتوں کی مصلحتوں اور پالیسیوں سے بالا ہو کر کشمیر کے عوام سے پیار کرتے ہیں اور استصواب رائے کے حق کی حمایت کرتی ہے۔ نجانے کیوں وزیر اعظم بھارت کے خلاف کھل کر بات کرنے سے ڈرتے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top