لیہ: شہادت امام حسین علیہ السلام کانفرنس

تحریک منہاج القرآن لیہ کے زیراہتمام سالانہ شہادت امام حسین کانفرنس 9 اکتوبر 2016 کو منعقد ہوئی، جس میں مرکزی نائب ناظم دعوت علامہ ظہیر احمد نقشبندی نے خطاب کیا۔ تحریک کے مقامی عہدیداران و کارکنان کے ساتھ علماء و مشائخ نے بھی خصوصی شرکت کی۔ شرکاء میں اہل علاقہ کی بہت بڑی تعداد موجود تھی۔

علامہ ظہیر احمد نقشبندی نے شہادت امام حسین کے موضوع پر خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ محبت اہل بیت اطہار ہی اصل ایمان ہے۔ آقا نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی آل سے محبت کا درس دیا۔ اسی تناظر میں فلسفہ شہادت امام حسین تاریخ اسلام کا وہ باب ہے جس نے حق اور باطل کو دنیا کے سامنے واضع کر دیا۔ حق و باطل کی اس جنگ سے ہی دنیا میں دو نظام وجود میں آئے جو آج بھی کسی نہ کسی شکل میں موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن نے ساری دنیا میں محبت اہل بیت اطہار کی فکر کو اجاگر کیا ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کربلا کے پیغام امن کو دنیا بھر میں عام کر رہے ہیں۔ شیخ الاسلام نے اپنی فکر اور عمل میں محبت اہل بیت اطہار کا درس دیا اور ان کے پیروکار ان کے اس پیغام کو عام کر رہے ہیں۔ شہادت امام حسین یزیدی نظام جبر وکفر کے سامنے حق کا پیغام ہے، جو رہتی دنیا تک اپنی آب و تاب سے پھیلتا رہے گا۔

پروگرام کا اختتام دعائے خیر سے ہوا، اس موقع پر ملکی سلامتی و ترقی اور بین المذاہب امن عامہ کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top