پروفیسر علامہ مفتی منیب الرحمن (چیئر مین رؤیت ہلال کمیٹی پاکستان)

20 نومبر 1995 عالمی مشائخ کانفرنس میں پروفیسر منیب الرحمن نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس دور میں تحریک منہاج القرآن غلبہ دین حق کے لئے بپا کی گئی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری کا پیغام اور مشن تھوڑے ہی عرصے میں باطل ایوانوں تک پہنچ گیا ہے۔ اب تمام مسلمانوں کا فرض ہے کہ وہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی قیادت میں اس تحریک میں شامل ہو کر اس کی قوت میں اضافہ کریں تاکہ پھر سے ملت اسلامیہ کی عظمت رفتہ کو بحال کیا جا سکے۔ یوں تو سرزمین پاک پر تمسک بالقرآن کی کئی تحریکوں نے جنم لیا مگر تحریک منہاج القرآن کا امتیازی اعزاز یہ ہے کہ تمسک بالقرآن کے لئے اس نے تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دات بابرکات سے محبت کو لازمی قرار دیا اور یہی اس تحریک کی فکری اساس ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top