جسٹس سید نسیم حسن شاہ (سابق چیف جسٹس، سپریم کورٹ آف پاکستان)

یوں تو میری نظر میں پاکستان کی تمام اہم شخصیات ہیں لیکن موجودہ دورمیں طاہرالقادری کی شخصیت بہت اثر انگیز ہے۔ وہ ایک بہترین عالم اور مشنری جذبے کے تحت کام کرنے والے کامیاب انسان بھی ہیں۔ ہمارے ملک کی یہ بہت بڑی خامی ہے کہ یہاں پڑھے لکھے اور مشنری جذبے سے کام کرنے والے انسانوں کی قدر نہیں ہوتی۔ اگر طاہرالقادری جیسا کوئی شخص باہر کی دنیامیں موجود ہو تو اُس کا شمار صدی کی عظیم ترین لوگوں میں ضرور ہوتا، لیکن ہمارے یہاں پر جب انسان گزر جاتا ہے تواُس کی قدر ہوتی ہے۔ جیتے جاگتے کامیابیاں حاصل کرنے والے انسان کی ٹانگیں کھینچی جاتی ہیں اور اسے اس کی محنت کا کریڈٹ نہیں دیا جاتا۔ لیکن میں طاہرالقادری کی حکمت اور دانشمندی کا قائل ہوں کہ انہوں نے بہت کم عرصے میں علمی اور سیاسی میدان میں بے پناہ کامیابیاں حاصل کیں اور اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ وہ عام آدمی نہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top