کھڈیاں: منہاج القرآن کے 36 ویں یوم تاسیس کی تقریب

تحریک منہاج القرآن ڈسٹرکٹ قصور کی تنظیم کھڈیاں پی پی 179 کے زیراہتمام منہاج القرآن انٹرنیشنل کے 36 ویں یوم تاسیس کی خصوصی تقریب مقامی ہال میں 23 اکتوبر 2016ء کو منعقد ہوئی۔ نائب ناظم اعلی تنظیمات انجئینر نجم رفیق کی زیرصدارت پروگرام میں مرکزی کوارڈینٹر قاری ریاست علی چدھڑ مہمان خصوصی تھے۔ منہاج القرآن قصور کے ضلعی و تحصیلی قائدین اور کارکنان کی بڑی تعداد پروگرام میں شریک ہوئی۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت و نعت سے ہوا۔ اس کے بعد مقامی قائدین کی طرف سے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا گیا۔ انجینئر نجم رفیق نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم تاسیس کا دن کسی بھی تحریک کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے۔ خاص طور پر تحریک منہاج القرآن کا عملی سفر تین دہائیوں پر مشتمل ہے، جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کارکنان میں اپنا پیغام علم و امن عام کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج دنیا بھر میں منہاج القرآن کے قیام کا عملی سٹرکچر موجود ہے۔ جو اس تحریک کی کامیابی کی عملی مثال ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے تحریک کے پیغام کی فروغ و اشاعت کا کام مرکزی قائدین اور خاص طور پر ورکرز پر چھوڑ دیا ہے۔ اس لیے آج میڈیا اور سوشل میڈیا کے دور میں ورکرز کا کردار بہت اہمیت اختیار کر گیا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ موجودہ دور میں تحریکی پیغام کو عام کرنا جہاں بہت آسان ہوگیا ہے، وہیں ہماری کچھ ذمہ داریاں بھی بڑھ گئی ہیں۔ اس لیے ہمیں منہاج القرآن اور شیخ الاسلام کے پیغام کو گھر گھر پہنچا کر اس قوم کو انقلاب کا تحفہ دینا ہوگا۔

تحریک منہاج القرآن کھڈیاں کے رہنماء محمد ندیم اور ان کی ٹیم نے پروگرام کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا جبکہ ضلعی امیر ندیم مصطفائی نے بھی تقریب کے انعقاد میں اہم کردار ادا کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top