پروفیسر ڈاکٹر عبدالمجید اعوان (سابق پرنسپل گورنمنٹ کالج لاہور)
محترم ڈاکٹر عبدالمجید اعوان سابق پرنسپل گورنمنٹ کالج لاہور نے کہا کہ مجھے منہاج یونیورسٹی میں خدمات کی انجام دہی کے دوران نہایت ہی قریب سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی شخصیت کو دیکھنے کا موقع ملا۔ آپ جو بات کرتے ہیں اس پر خود عمل بھی کرتے ہیں۔ ان کی شخصیت علم و روحانیت کا حسین مرقع ہے مجھے ان کے ساتھ بیرون ملک سفر کی سعادت بھی حاصل ہوئی اور وہاں میں نے اپنی آنکھوں سے بڑے بڑے علمائے عرب کو ان کی گفتگو سے متاثر ہوتے اور ان سے عقیدت و محبت کا والہانہ اظہار کرتے ہوئے دیکھا۔ میں نے شیخ الاسلام کی مینجمنٹ اور دیگر امور پر جو مضبوط گرفت دیکھی وہ بہت کم لوگوں کو نصیب ہوتی ہے۔ آپ ہمہ جہتی شخصیت ہیں اور ان کی عظمت کا نشان یہ ہے ابھی بھی علم کے حصول کے لئے سرگرداں رہتے ہیں۔
تبصرہ