عوامی تحریک کے انتخابات مکمل، ڈاکٹر رحیق عباسی صدر، خرم نواز گنڈاپور سیکرٹری جنرل منتخب

بشارت جسپال پنجاب ، مخدوم ندیم ہاشمی سندھ، خالد درانی کے پی کے ،سلطان الدین بلوچستان کے صدر منتخب
فیاض وڑائچ جنرل سیکرٹری پنجاب، ممتاز علی سیال سندھ، راجہ وقار کے پی کے ، میر عبدالحئی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری منتخب


لاہور (30 اکتوبر 2016) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی و صوبائی انتخابات اتوار 30 اکتوبر 2016ء کو مکمل ہو گئے۔ چیف الیکشن کمشنر صاحبزادہ فیض الرحمن درانی نے منتخب عہدیداروں کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عوامی تحریک کی سنٹرل ایگزیکٹو کونسل نے ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کو بلا مقابلہ صدر ،خرم نواز گنڈاپور کو سیکرٹری جنرل منتخب کیا ہے۔

انہوں نے بشارت عزیز جسپال کو پنجاب، مخدوم ندیم احمد ہاشمی کو سندھ، سلطان الدین شہوانی کو بلوچستان اور خالد محموددرانی کو خیبرپختونخوا کا بلا مقابلہ صدر منتخب کیے جانے کا اعلان کیا ہے۔

صاحبزادہ فیض الرحمن درانی نے اعلان کیا کہ چودھری فیاض احمد وڑائچ جنرل سیکرٹری پنجاب، ممتاز علی سیال جنرل سیکرٹری سندھ، راجہ وقار احمد خان جنرل سیکرٹری خیبرپختونخوا، میر عبدالحئی زیب بلوچستان کے جنرل سیکرٹری بلامقابلہ منتخب کیے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے دیگر ممبران میں رانا محمد فیاض، نعیم الدین چودھری ایڈووکیٹ جبکہ سیکرٹری الیکشن کمیشن مرتضیٰ علوی تھے۔

پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے نومنتخب عہدیدار وطن عزیز سے کرپشن کے خاتمے، انصاف کی بلا روک ٹوک فراہمی، ہر قسم کے استحصال کے خاتمے اور حقیقی جمہوریت کے قیام کیلئے اپنی بہترین صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔

منتخب عہدیداروں کی فہرست الیکشن کمیشن پاکستان کو ارسال کر دی گئی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top