ڈاکٹرظفر اقبال نوری (مرکزی صدر انجمن طلبہ اسلام پاکستان)
20 دسمبر 1988ء کی شام انجمن طلبہ اسلام کے صدر ادارہ منہاج القرآن تشریف لائے اور ڈاکٹر طاہرالقادری سے ملاقات کی۔ انہوں نے ادارہ کے جملہ شعبہ جات کا تفصیلی وزٹ کیا اور صفہ بلاک میں جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی اپنے محبوب نبی مکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے وسیلہ سے امت مسلمہ کو پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور ادارہ منہاج القرآن کی صورت میں ایک عظیم نعمت سے نواز ہے۔ ادارہ منہاج القرآن جس تیزی اور بہتر حکمت عملی کے ساتھ پوری دنیا میں دین اسلام کی خدمت اور مسلک حقہ کے فروغ کے لئے کوشاں ہے اس پر ہم قائد تحریک کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ یقینا ڈاکٹر طاہرالقادری امت مسلمہ کا عظیم سرمایہ ہیں۔ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے طلبہ جس عظیم ہستی کے زہرسایہ تعلیم و تربیت حاصل کر رہے ہیں۔ ان شاء اللہ یہ نوجوان مستقبل میں اسلام کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گے۔ ادارہ منہاج القرآن فروغ عشق رسول کی ایک عالمگیر تحریک ہے جو صحیح معنوں میں نوجوانوں کے دلوں میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ عشق کی شمع روشن کر رہی ہے۔
تبصرہ