آئرلینڈ: ڈبلن میں 31 ویں مجلس ختم الصلوۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے زیراہتمام 31 ویں ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم 30 اکتوبر 2016ء کو ڈبلن میں ہوئی۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل لندن کے ڈائریکٹر علامہ ذیشان قادری مہمان خصوصی تھے۔

منہاج القرآن آئرلینڈ کے امیر علامہ محمد عدیل، حافظ محمد سعید، رضوان طور، آصف رضا، سید توصیف شاہ، ڈاکٹر سلیم خان، حافظ تنویر، حافظ جنید بغدادی، سید ذیشان شاہ، مرزا رضوان بیگ، مدثر بھٹی، محمد شہزاد، ملک حیات، مدثر علی، سید سجاد شاہ، علامہ حافظ محمد صدیق تنقشبندی اور دیگر مہمانان گرامی بھی پروگرام میں شریک ہوئے۔ محفل میں آئرلینڈ سے منہاج القرآن کے رفقاء و کارکنان اور عہدیداروں کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی نے بھی شرکت کی۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز حافظ قاری تنویر احمد نے تلاوت قرآن مجید اور رضوان احمد طور نے نعت مبارکہ سے کیا۔ محفل کے شرکاء نے حلقہ کی شکل میں درود پاک بھی پڑھا۔

مجلس کے مہمان خصوصی علامہ ذیشان قادری نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ آقا علیہ السلام نے انسانیت کو امن اور محبت کا پیغام دیا۔ انسانیت کی فلاح و بہبود، خیر اور دکھی لوگوں کی خدمت ہی دین اسلام کی اصل پہچان ہے۔ اس لیے ہمیں انسانیت کی قدر کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن اور شیخ الاسلام نے دنیا بھر میں امن، محبت، بھائی چارہ اور فروغ انسانیت کی اقدار کا پرچار کیا۔ آج ہمیں شیخ الاسلام کے پیغام کو دنیا بھر میں عام کرنا ہوگا۔

محفل میں نماز مغرب کے بعد حلقہ ذکر بھی منعقد ہوا، جس میں اجتماعی طور پر ذکر کیا گیا۔ وسیم بٹ نے پروگرام میں نقابت کے فرائض سر انجام دیئے۔ انہوں نے شرکاء اور معزز مہمانوں کی آمد پر کلمات تشکر بھی ادا کیے۔ پروگرام کے اختتام پر علامہ محمد ذیشان قادری نے رقت امیز دعا کرائی، جس کے بعد حاضرین میں لنگر بھی تقسیم دیا گیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top