ڈاکٹر محمد مارٹن ڈینیل کرکوف (صدر ینگسٹرز ریپبلیکن پارٹی، امریکہ)

معروف قانون دان، امریکی اٹارنی اور امریکن کرسچئن کونسل کے ممبر ڈاکٹر مارٹن نے اپنے 1989ء میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ پر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے ہاتھ پر اسلام قبول کیا۔ قبول اسلام کے بعد اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں محض سیر و تفریح کی غرض سے پاکستان آیا تھا۔ یہاں پر اپنے دوست کے ذریعے ڈاکٹر طاہرالقادری سے ملاقات ہوئی، ان کی سنگت میں کچھ وقت گزرا تو انہوں نے میرے دل کی دنیا بدل دی۔ اللہ کے ذکر سے میرے اندر ایک عجیب سی کیفیت پیدا کر دی اور مجھے چاروں طرف سفید روشنی نظر آنے لگی۔ یقینا یہ حق کی روشنی تھی۔ میں ان کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھے خدا کا صحیح راستہ دکھایا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top