برائن ڈی ہنٹ (پرنسپل آفیسر، امریکن قونصلیٹ)

عوامی تحریک کے زیراہتمام مسلم کرسچین ڈائیلاگ فورم کے تحت 27 دسمبر 2007ء کو تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ پر ہیپی کرسمس کی تقریب کے موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ مجھے آج یہاں اس تقریب میں شرکت کر کے بہت خوشی ہوئی۔ ہمیں اپنے مذاہب میں باہمی برداشت اور رواداری کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سربراہی میں منہاج القرآن مذاہب عالم میں اتحاد اور باہمی رواداری کو فروغ دے رہا ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری ایک روشن خیال رہنما ہیں، جن کے فکر سے دنیا میں قیام امن میں مدد مل رہی ہے۔ عالمی امن کے قیام کے لئے ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کاوشوں کو ہمیشہ سراہا جائے گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top