ڈاکٹر سردار گنگا سنگھ ڈھلوں (چیئر مین سکھ ننکانہ فاؤنڈیشن امریکہ)

مورخہ: 29 جون 2008ء

امریکہ کے معروف دانشور ڈاکٹر سردار گنگا سنگھ ڈھلوں واشنگٹن ڈی سی میں سکھ کمیونٹی کے عظیم راہنما ہیں وہ انٹرنیشنل پولیٹیکل سائنس میں Ph.D ڈاکٹر ہیں 29جون 2008ء کو محترمہ علینا عزیر ٹوانہ کی رہائش گاہ پر تحریک کے وفد سے ملاقات کے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ’’میں جناب ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو عرصہ دراز سے شناسا ہوں اور بین الاقوامی سطح پر جن شخصیات نے علمیت کی بنیاد پر اپنا تشخص قائم کیا ہے ۔ ان میں ڈاکٹر طاہرالقادری بھی شامل ہیں۔ ڈاکٹر صاحب بھی امریکہ تشریف لائے ہیں تو مجھے بھی میزبانی کا شرف بخشتے ہیں۔ مجھے ان کے ساتھ ایک خاص قلبی لگاؤ ہے وہ تاریخ کی ایک عظیم انقلابی شخصیت ہیں وہ تمام مذاہب کا علم بھی رکھتے ہیں اور ان کا احترام بھی کرنے ہیں اور ان کی تحریک بین الاقوامی سطح پر مذاہب عالم کے درمیان ہم آہنگی رواداری اور باہمی رابطوں کیلئے موثر کردار ادا کر رہی ہے۔ میں ڈاکٹر طاہرالقادری کے خطابات اور تصانیف سے استفادہ کرتا ہوں اور انسانی حقوق کے تحفظ اور دیگر بین الاقوامی مسائل پر ان کا موقف بڑا مدلل اور مذہبی تعصبات سے پاک ہوتا ہے۔ وہ ایک عظیم اسلامی راہنما اور سکالر ہیں لیکن دیگر مذاہب کے ماننے والے بھی ان کی قدر اور عز ت کرتے ہیں۔ میں جب بھی پاکستان آتا ہوں تو جناب ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے ضرور ملاقات کرتا ہوں۔ اور وہ میرے ساتھ بڑی محبت سے ملتے ہیں۔ میں سمجھتا ہوں کہ ایسی شخصیت انسانیت کیلئے خدا کا بہت بڑا نعام ہوتا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top