سردار فاروق احمد خان لغاری (سابق صدر پاکستان)

پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری بہت سی خوبیوں کے مالک ہیں۔ شاید یہی وجہ ہے کہ اکثر سیاستدان ان سے خائف بھی رہتے ہیں کیونکہ تقریر، تحریر اور مدلل گفتگو میں وہ چوٹی کے سیاستدانوں میں سے ایک ہیں اور دنیا جانتی ہے کہ ہمارے ملک میں ان پڑھ سیاستدانوں کی تعداد بہت زیادہ ہے، جو سیاست صرف دھن، دھونس اور دھاندلی کے ذریعے کرنا جانتے ہیں۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ طاہرالقادری نہ تو جاگیردار ہیں، نہ سرمایہ دار اور نہ ہی پیشہ ور سیاستدان ہیں، لیکن ان کو دنیا ایک عالم، عالمی شخصیت اور سیاستدان کے روپ میں دیکھتی ہے۔ میں سمجھتا ہوں جو لوگ صرف علمی و ادبی بنیادوں پر کسی دوسری شخصیت سے خائف ہوتے ہیں دراصل وہ اپنے آپ سے خائف ہوتے ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر طاہرالقادری ایک کامیاب انسان ہیں۔ مستقبل میں ان کی حکمت عملی بجا طورپر انہیں عزت افزائی سے سر فراز کرے گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top