میر ظفر اللہ خان جمالی (سابق وزیر اعظم پاکستان)

یکم ستمبر 2008ء بلوچستان ہاوس اسلام آباد میں تحریک کے وفد سے ملاقات کے موقع پرسابق وزیر اعظم پاکستان میر ظفر اللہ خان جمالی نے تحریک منہاج القرآن اور قائد تحریک کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار فرماتے ہوئے کہا کہ میں ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو انتہائی عزت احترام کی نگاہ سے دیکھتا ہوں وہ ایک عالیٰ پائے کی بااصول شخصیت ہیں ۔ انھوں نے کبھی اصولوں پر سمجھوتا نہیں کیا وہ حق پر مبنی فیصلہ کرتے ہوئے کبھی کسی کی پروہ نہیں کرتے بلا شبہ وہ عالمِ اسلام کی عظیم شخصیت ہیں ۔ میں باقاعدگی سے Q.tv دیکھتاہوں ۔ وہ ایک ا علیٰ تعلیم یافتہ عظیم سکالر ہیں ۔ بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لئے انھوں نے عملاً اقدامات کئے ہیں ۔ وہ انسانیت کا درد رکھنے والے شخص ہیں ۔ میں کہتا ہوں کہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اصل میں ڈاکٹر بھی ہیں طاہر بھی ہیں اور ماہر بھی یعنی کہ وہ ہر علم کے ماہر ہیں اور ہر موضوع پر بولنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔ وہ مسئلہ کے تہہ تک پہنچتے ہیں اوراُس کا حل بھی پیش کرتے ہیں میری دُعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اُن کو صحت و تندرستی اور لمبی عمر عطا فرمائے ۔ اور انھوں عالمِ اسلام کی مزید خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top