مخدوم سید یوسف رضا گیلانی (سابق وزیر اعظم پاکستان)

فروری 2007 ء قائد ڈے تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے طاہرالقادری کو امت مسلمہ اور پاکستان کی خدمت کے لیے پیدا کیا ہے ۔ ایسی عظیم شخصیات روز روز پیدا نہیں ہوتیں۔ بین المذاہب ہم آہنگی کی تعلیم ڈاکٹر طاہرالقادری سے بہتر کوئی نہیں دے سکتا۔ پوری دنیا میں امن و بھائی چارہ پیدا کرنے میں ان کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ میں اپنی پارٹی کی طرف سے نمائندگی کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری صاحب کی سالگرہ پر ان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ وہ ایک بااصول شخصیت ہیں جنہوں نے کبھی اقتدارکی خاطر اصولوں کی سودے بازی نہیں کی ۔ انہوں نے جس جرأت کے ساتھ قو می اسمبلی سے استعفیٰ دیا اس پر میں انہیں سلام پیش کرتا ہوں۔ ہماری پارٹی کی چیئر پرسن محترمہ بے نظیر بھٹو بھی ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا بے حد احترام کرتی تھیں اور ان کے علمی مقام کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی تھیں۔ میں نے ڈاکٹر محمد طاہرا لقادری کی تصانیف دیکھیں۔ بے شک وہ ایک بین الاقوامی شخصیت ہیں اور میں تحریک منہاج القرآن کواس بات پر بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ یہا ں خواتین کو اسلامی اصولوںکے مطابق عزت و وقار دیا جاتاہے ۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top