جنرل (ر) خالد مقبول (سابق گورنرپنجاب)

مورخہ: 31 مئی 2008ء

سالانہ عالمی محفل میلاد جون 2008ء میں شرکت پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے گورنرپنجاب خالد مقبول نے کہا کہ میں ڈاکٹر محمد طاہرالقادری صاحب کا انتہائی مشکور ہوں کے اُن کی وساطت سے مجھے اس روحانی اور پور کیف محفل میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی چند گھڑیاں نصیب ہوئیں ۔

اُمید واثق ہے کہ تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام عالمی میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس میں گزارے ہوئے یہی لمحات میرے لئے آخرت کی نجات کا باعث بنیں گے۔ محترم ڈاکٹر طاہرالقادری صاحب کی سرپرستی میں منہاج القرآن عالمی سطح پر اسلام کی اصل روح کو متعارف کروانے اور سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کوبحیثیت عالمی پیامبر امن کے طور پر ان کی سیرتِ مبارکہ کو اُجاگر کرنے کا عظیم فریضہ سرانجام دے رہی ہے محترم ڈاکٹر طاہرالقادری صاحب اس دور میں عالمِ اسلا م کی حقیقی نمائندگی کر رہے ہیں اللہ تعالیٰ اُن کی اس عظیم کاوش کو قبول فرمائے ۔

(ماہنامہ منہاج القرآن جون 2002ء)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top