کارپی: آل اٹلی تنظیمی ورکرز کنونشن

منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کے زیراہتمام ملک کی تمام تنظیمات کا ورکرز کنونشن 13 نومبر 2016ء کو کارپی میں منعقد ہوا، جس کی صدارت ظل حسن نے کی۔ کنونشن میں اٹلی کی تنظیمات بلزانو، میلان، بریشیا، چینتو، ریجو ایملیا، مودنہ، بلونیا، آریزو اور میچراتا کے مرکزی عہدیداروں اور کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ اٹلی کے مشہور نعت خوانوں نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عیقیدت پیش کیے۔

علامہ وقار احمد قادری نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔ انہوں نے ورکرز کنونشن میں معزز مہمانوں کی اٹلی آمد پر تمام وابستگان تحریک اور کارکنان و رفقاء کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کے زیراہتمام ورکرز کنونشن اس بات کی دلیل ہے کہ اٹلی کے کارکنان نے دن رات محنت سے تحریک کو ملک بھر میں پھیلایا ہے۔ ان شاء اللہ ہم دیار غیر میں بھی منہاج القرآن کا پرچم بلند کرتے رہیں گے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سربراہی میں دین مصطفوی اور منہاج القرآن کا آفاقی پیغام علم و امن ساری دنیا میں پھیلے گا۔ وکررز کنونشن کا اختتام دعا سے ہوا جس کے بعد تمام معزز مہمانوں کو عشائیہ بھی دیا گیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top