سردار محمد عبدالقیوم (سابق صدر آزاد کشمیر)

16 فروری 1998ء کو سابق صدر آزادکشمیر محترم سردار عبدالقیوم خان مرکز کے وزٹ پر تشریف لائے اور تحریک کے سیکرٹریٹ کے تمام شعبہ جات کاوزٹ کرنے کے بعد اپنے تاثرات میں کہا کہ عصر حاضر میں انتظامی معاملات کی انجام دہی میں اور اسلامی دعوت کے فروغ کے لئے منہاج القرآن کے بانی علامہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی سربراہی میں یہ ادارہ انتہائی خوش اسلوبی سے مصروف عمل ہے، تحریک منہاج القرآن بین الاقوامی سطح پر جو اسلامی تعلیمات کی اشاعت کا کام کر رہی ہے وہ قابل ستائش ہے، منہاج القرآن کے مرکز پر جن راہنماؤں سے ملاقات ہوئی ان کے اخلاق، کردار اور گفتگو میں ایک خاص تربیت کا رنگ نمایاں تھا، شعبہ جات میں کام کرنے والے انتہائی اخلاص اور لگن سے مصروف عمل تھے ۔ اللہ تعالی اس عظیم کارخیر میں مزید برکت عطا فرمائے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top