محترمہ باجی ڈاکٹر غزالہ حسن قادری کو پی ایچ ڈی کی ڈگری پر مبارکباد

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی بہو اور ان کے صاحبزادے تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی اہلیہ محترمہ غزالہ حسن قادری نے یونیورسٹی آف برمنگھم یوکے سے ڈاکٹریٹ مکمل کر لی ہے۔ ان کا مقالہ ’’پاکستان میں قانون خلع میں اصلاحات‘‘ تھا جس کی کامیاب تکمیل پر انہیں گزشتہ روز پی ایچ ڈی کی ڈگری جاری کر دی گئی ہے۔ پی ایچ ڈی کی ڈگری ملنے پر ڈاکٹر طاہرالقادری اور تحریک منہاج القرآن و عوامی تحریک کے رہنماؤں نے انتہائی مسرت کا اظہار کیا اور مبارکباد دی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top