نوابزادہ نصراللہ خان (چیئر مین کشمیر کمیٹی)

جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے تیسرے کانووکیشن ایوان اقبال میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر علامہ طاہرالقادری کے علمی مقام کا ہر شخص معترف ہے اور جب میں علامہ طاہرالقادری کی پرعزم اور نوجان علمی فکری شخصیت کو دیکھتا ہوں تو علامہ اقبال کے الفاظ میں زبان حال سے پکار اٹھتا ہوں کہ ’’ایسی چنگاری بھی یا رب اپنی خاکستر میں تھی‘‘ اقبال نے اپنے فکر میں جس علم اور ترتیب کا ذکر کیا تھا اور آرزو قائم کی تھی،آج علامہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے اسے عمل میں ڈھال کر دکھادیا ہے اس دور کے عصری تقاضوں اور باطل سامراجی قوتوں کی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لئے جس قسم کی قیادت کی ضرورت ہے وہ تمام خوبیاں علامہ صاحب کی شخصیت میں بدرجہ اتم موجود ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top