جنرل (ر) مرزا اسلم بیگ (سابق چیف آف آرمی سٹاف پاکستان)

میرےخیال میں ڈاکٹر طاہرالقادری کے فکری مقام اور علمی وسعت کو ناپنا بہت مشکل کام ہے۔ ایک منفرد بات اور حیرت انگیز امر ہے کہ ایک شخص اتنے مختصر عرصہ میں وہ سب کچھ کر ڈالے جو ڈاکٹر صاحب نے کیا۔ ڈاکٹر صاحب 1951ء میں پیدا ہوئے اور اتنا علمی نام، اتنی تصانیف، اتنی زیادہ زمین پر نظر آنے والی عملی خدمات، اتنے زیادہ ادارے، دنیا کے اتنے ممالک میں تنظیمی نیٹ ورک اور اتنے مختصر عرصے میں!!! یہ سب کچھ دیکھ کر انسان محو حیرت ہو جاتا ہے۔

عمومی حلقوں میں ان کے بارے ایک روایتی عالم کا تاثر پایا جاتا ہے اور علماء عموماً سخت گیر ہوتے ہیں، تنگ نظر ہوتے ہیں اور ایک ہی سمت میں سوچنے والے ہوتے ہیں مگر ڈاکٹر طاہرالقادری درحقیقت روایتی علماء سے کلیتاً مختلف شخصیت کے مالک ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نہ صرف ایک متبحر عالم دین ہیں بلکہ ایک مفکر بھی ہیں، ایک روحانی رہنما بھی ہیں، معاشرتی مصلح بھی ہیں، سیاسی مدبر بھی ہیں اور ساتھ ساتھ ایک عظیم قائد بھی ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top