جنرل (ر) حمید گل (سابق سربراہ آئی ایس آئی، پاکستان)

ڈاکٹر طاہرالقادری ایک Gifted انسان ہیں آپ ایک عظیم مذہبی سکالر اور بہترین خطیب گردانے جاتے ہیں۔ ڈاکٹر صاحب کی شخصیت کا نمایاں پہلو یہ ہے کہ آپ کے پاس نہ صرف دینی علوم کا خزانہ موجود ہے، بلکہ دنیوی و سائنسی علوم پر بھی کامل دسترس رکھتے ہیں۔ نوجوان نسل ڈاکٹر طاہرالقادری سے اسی بناء پر بہت متاثر ہے۔

ڈاکٹر صاحب کو یہ کمال حاصل ہے کہ آپ کو اسباب Create کرنے کی اہلیت حاصل ہے۔ آپ کی شخصیت میں Diversity اور تنوّع ہے، جن سے نوجوان نسل آپ کی جانب مائل ہوتی ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ ڈاکٹر صاحب نے نوجوانوں کی تربیت کا کام بڑے احسن انداز میں کیا ہے۔ نوجوان آپ کے اسلامک سنٹرز سے نہ صرف علم بلکہ عمل کی اقدار سے بھی آشنا ہورہے ہیں آپ کا علمی کام مستند ہے، جو اتحاد کا درس دیتا ہے۔

بیرون ملک ڈاکٹر طاہرالقادری نے اسلام کو عصرِ حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرکے پیش کیا، جس کی مثال میرا دورۂ ڈنمارک ہے۔ میں نے ڈنمارک میں ڈاکٹر طاہرالقادری صاحب کی جماعت کے نوجوانوں کے زیر اہتمام چلنے والے اسلامک سنٹر کا دورہ کیا تو وہاں میں نے دیکھا کہ نوجوان ڈاکٹر صاحب کی شخصیت سے بہت Inspire ہیں۔ ڈاکٹر صاحب نے نوجوانوں کو سائنسی علوم کی ترغیب دی یہ ایک مستحسن اقدام ہے۔ ڈاکٹر صاحب کے بارے میں اتنا کہوں گا :

He is an Intelligent, Energetic, Honest, Honourable and Hardworking Leader.

نیز ڈاکٹر صاحب نوجوانوں کے لئے صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم bsorbing شخصیت کے مالک ہیں۔ آپ ایک عظیم معلم، مربی، اچھے دوست اور نوجوان نسل کے لئے مشعلِ راہ ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top