, کو, استقبال, ربیع, الاول, کی, محفل, کا, انقعاد, کیا, گیا،جس, میں, خواتین, نے, بچوں, سمیت, شرکت, کی۔, پروگرام, میں, شیخ, الاسلام, ڈاکٹر, محمد, طاہرالقادری, کا, ویڈیو, خطاب, دکھایا, گیا۔, محفل, میں, بچوں, نے, نہایت, خوبصورت, انداز, میں, پلے, کارڈز, ایکٹ, کیے،, جو, سنت, نبوی, اور, معمولات, نبوی, صلی, اللہ, علیہ, وآلہ, وسلم, کی, ترغیب, پر, مشتمل, تھے۔, ">

سپین: بارسلونا میں استقبال ربیع الاول محفل

منہاج القرآن ویمن لیگ سپین بارسلوناکے زیرِاہتمام 27 نومبر 2016 کو استقبال ربیع الاول کی محفل کا انقعاد کیا گیا،جس میں خواتین نے بچوں سمیت شرکت کی۔ پروگرام میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا ویڈیو خطاب دکھایا گیا۔ محفل میں بچوں نے نہایت خوبصورت انداز میں پلے کارڈز ایکٹ کیے، جو سنت نبوی اور معمولات نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ترغیب پر مشتمل تھے۔

پروگرام میں منہاج ویمن لیگ بارسلونا کی نائب صدر محترمہ صفیہ شبیر نے حواتین کو معمولات ربیع الاول کے حوالے سے تیار کردہ خصوصی پمفلٹس بھی تقسیم کیے۔ انہوں نے بتایا کے خواتین ربیع الاول کی آمد سے پہلے ہی اپنے گھروں کو سجائیں اور میلاد منانے کا باقاعدہ شیڈول ترتیب دیں۔ انہوں نے کہا کہ میلاد کے مبارک مہینہ میں ہمیں اپنے گھروں میں محافل اور حلقہ ہائے درود کا انعقاد، بچوں کو آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت طیبہ بارے اگاہی اور دیگر اسلامی معمولات بھی اپنانے چاہیں۔ پروگرام کے آخر میں خصوصی دعا کی گئ اور درود و سلام بھی پیش کیا گیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top