مجید نظامی ( چیف ایڈیٹرروزنامہ نوائے وقت)

منہاج القرآن انٹرنیشنل کانفرنس لندن میں شرکت کرنے کے بعد اپنے تاثرات میں محترم مجید نظامی صاحب نے کہا کہ منہاج القرآن انٹرنیشنل کانفرنس میں شرکت کی سعادت حاصل ہوئی جس پر میں محترم ڈاکٹر طاہرالقادری کا بے حد مشکور ہوں، اس کانفرنس میں شرکت ڈاکٹر صاحب کی خصوصی دعوت کی بنیاد پر ہوئی اور یہ سفر انتہائی خوشگوار اور روحانیت پر مبنی تھا۔ تحریک منہاج القرآن کی دعوت پر عالم اسلام کی نامور شخصیات، علماء و مشائخ اور سینکڑوں کی تعداد میں ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا دیکھ کر ایک ناقابل بیان مسرت ہوئی، اور جس طرح ڈاکٹر طاہرالقادری نے پنے خطاب میں فرمایا کہ کانفرنس کا عظیم الشان منظر صرف خصور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اس تحریک پر خاص محبت وشفقت، نظر کرم کا نتیجہ تھی، ایک غیر ملک میں جا کر اتنی عظیم الشان کانفرنس کاانعقاد کرنا یقینا ایک بہت بڑا کارنامہ ہے، اور اس کامیابی کا کریڈٹ ادارہ منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ کو ہی جاتا ہے، میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا کہ ایک وسیع و عریض ویمبلے ہال میں تل دھرنے کو جگہ نہ تھی، یورپ میں بسنے والے لوگ صرف عالم اسلام کی ان عظیم ہستیوں کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے جوق در جوق اس ہال کی طرف بڑھ رہے تھے، یہ تمام مناظر دیکھ کر مجھے یقین ہو گیا کہ تحریک منہاج القرآن کے عالمگیر مشن کو قادری صاحب جو کہ ایک مہم جو شخصیت ہیں، ضرور پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے، مجھے جو بھی دوست ملا اس نے اس ادارے کے بارے میں بہت مثبت تاثرات دیئے، وہ تمام احباب جو پاکستان سے اس کانفرنس میں شرکت کے لئے گئے تھے، وہ اس کی غیر معمولی کامیابی سے بے حد متاثر تھے، ادارہ منہاج القرآن ایک منفرد نوعیت کاادارہ ہے، مجھے امید ہے کہ اس کے قائد ایک مثبت سوچ کی حامل اعلیٰ تعلیم یافتہ شخصیت ہیں، اس کانفرنس سے حاصل ہونے والے نتائج جو اسلام کی سربلندی کے لئے آئندہ انتہائی موثر لائحہ عمل وضع کریں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top