علامہ حسن میر قادری کا پاکستان انٹرنیشنل انگلش سکول جلیب الشیوخ کا دورہ

علامہ حسن میر قادری نے 8 دسمبر 2016ء کو کویت میں پاکستان انٹرنیشنل انگلش سکول جلیب الشیوخ کا دورہ کیا۔ دورہ میں حاجی عبدالرشید صدر منہاج القرآن انٹر نیشنل کویت، احمد حسین چوہدری جنرل سیکریٹری منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت، چوہدری منیر احمد گجر اور عبدالرشید بھی آپ کے ساتھ تھے۔ صبح 10 بجے آپ پاکستان انٹرنیشنل انگلش سکول جلیب الشیوخ پہنچے تو سکول انتظامیہ نے پرتپاک استقبال کیا۔

اس موقع پر معزز مہمان طلبہ اور سکول سٹاف سے ملے۔ طلباء و اساتذہ کی نشست میں گفتگو کرتے ہوئے علامہ حسن میر قادری نے اس بات پر زور دیا کہ نوجوان طلبہ کسی بھی قوم کا سرمایہ ہوتے ہیں، لہذا معاشرے میں نوجوانو ں کے ساتھ طلبہ کو اپنا کردار کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن کے پلیٹ فارم پر منہاج یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹس دنیا بھر میں آقا علیہ السلام کی سیرت کے پیغام کو عام کر رہی ہے۔

رپورٹ: چوہدری محمد ارشد تبسم

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top