چوہدری اختر رسول (سابق کیپٹن پاکستان ہاکی ٹیم و سابق صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن)

سابق اولمپئین کپتان پاکستان ہاکی ٹیم اور سابق صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن و سابق وزیر پنجاب چوہدری اختر رسول نے 11 ستمبر 2008ء مرکز کے وزٹ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری عالم اسلام کی ایک ایسی بے مثال عظیم شخصیت ہیں جن کی ذات کا احاطہ لفظوں میں نہیں کیا جا سکتا۔ شاید اہل علم کی لغت میں بھی وہ الفاظ نہیں ہیں جن کے ذریعے ان کی عالمگیر شخصیت کو ناپا یا تولا جا سکے مجھے ذاتی طور پر ان کی قربت میں کچھ لمحے گزارنے کا موقع ملا ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ جس قدر اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی مکرم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت و مودت سے ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے دل کو سرشار کیا ہے شاید ہی روئے زمین پر یہ اعزاز کسی اور کو نصیب ہوا ہو ۔ مجھے ڈاکٹر صاحب کے ساتھ بیرون ملک سفر کرنے کا شرف بھی حاصل ہے اور دوران سفر ان کے اخلاق کردار اور معمولات سے (اللہ تعالیٰ کے ولیوں) پتہ چلا کہ مومن کون ہوتا ہے۔ اور میں نے اللہ کا برگزیدہ بندہ ہونے کی جو علامات مختلف کتب میں پڑھیں اور علماء سے ستیں تھیں وہ تمام علامات بدرجہ اتم جناب ڈاکٹر محمد طاہرالقادری صاحب میں عملاً موجود پائیں۔ ادارہ منہاج القرآن سے تعلق کی بنا پر ڈاکٹر صاحب کی تقاریر اور تحریروں سے میرے سینے میں عشق رسول کی جو چنگاری پیدا ہوئی تھی وہ آج بھی اسی طرح میرے رگ و ریشے میں موجود ہے۔ میں نے اپنی وزارت کے دوران اور اس کے علاوہ بھی جتنی محافل میں مجالس میں گیا وہ خطاب کیا میں نے اس کیلئے مکمل تیاری ڈاکٹر کی کتب اور کیسٹس سے کی لوگ میری گفتگو سے متاثر حتیٰ کہ وہ میرے ہاتھ چومنے لگتے۔

تو میں سوچتا کہ میں اپنی تمام تقریروں کا مواد ڈاکٹر صاحب کی کتب و کیسٹس سے لیتا ہوں تو جب تقل کی اتنی پذیرائی اور شہرت و عزت ہے تو اصل کا کیا مقام و مرتبہ ہو گا۔ اس صدی میں انہوں نے قرآن مجید کا جس خوبصورت انداز میں ترجمہ کیا ہے وہ انتہا کی قابل ستائش عمل عظیم ہے اس کے علاوہ جس طرح دیار غیر میں رہ کر علم حدیث پر جو عظیم کاوش کر رہے ہیں میں سمجھتا ہو کہ وہ عالم اسلام پر بہت بڑا احسان ہو گا۔ ڈاکٹر صاحب نے ملک اور ملک سے باہر جس منظم انداز میں تعلیمی اداروں کا نیٹ ورک قائم کیا ہے اس کی مثال نہیں ملتی ہے میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں اپنے عظیم مقاصد میں کامیابی و کامرانی عطا فرمائے اور ہمیں بھی ان کا دست و بازو بننے کی توفیق عطا فرمائے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top