محمد ثقلین (سابق کپتان قومی ہاکی ٹیم)

محترم محمد ثقلین نے نہایت ہی خوبصورت انداز میں شیخ الاسلام کی جملہ خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری صاحب نے امت مسلمہ کو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے وابسطہ کرنے کے لئے جو کاوشیں کی ہیں وہ لائق صد تحسین ہیں، آپ اصل و حقیقی معنوں میں عاشقِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہیں اور ایسے عاشق کہ دوسروں کو بھی اس وادی عشق کا مسافر بنا دیتے ہیں۔ اب جو عاشقِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہوگا وہی طاہرالقادری صاحب سے محبت کرے گا۔

اسلام کو جو خطرات آج در پیش ہیں وہ کسی دور میں بھی نہیں رہے ۔ عالمی استعمار کی سازشوں کے تسلسل سے دین اسلام اپنے دیس میں بھی بیگانہ نظر آتا ہے۔ ایسے حالات میں کسی شخصیت نے دشمنان اسلام کا مقابلہ کیا تو وہ بانی و سرپرست تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری ہیں۔ آپ نے اسلام کے خلاف تمام سازشوں کا علمی محاذ پر جواب دیا ہے۔ یہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری ہی ہیں جنہوں نے مسلم امہ کو 4 سو کے نزدیک مختلف موضوعات پر تصانیف دیں۔ جدید سائنسی اسلوب اور فن سے لبریز ترجمہ قرآن عرفان القرآن دیا۔ صدیوں بعد مسلم امہ کو علم حدیث پر جامع کتاب ’’منہاج السویٰ‘‘ دیں اور تاریخ عالم کا نادر و نایاب تحفہ گوشہ درود کی شکل میں دیا جہاں دن رات بغیر کسی تسلسل سے حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر درود پاک پڑھا جارہا ہے ۔ یہی نہیں بلکہ آپ کے پانچ ہزار سے زائد موضوعات پر خطابات آپ کی علمی ثقاہت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ آپ نے نہ صرف اہلسنت کے عقیدہ کو بچایا بلکہ آپ کے علمی سرمایہ نے نوجوان نسل کو بھی دین اسلام کے قریب کیا ہے۔ مجھے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرا لقادری کی ذات سے عقیدت ہے کیونکہ آپ ایک وہ عاشق رسول ہیں جنہوں نے اپنے کام سے اپنے عشق مصطفیٰ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا ثبوت دیا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top