شجاعت ہاشمی (اداکار، صدا کار، پی ٹی وی)

معروف اداکار شجاعت ہاشمی نے منہاج یونیورسٹی کے ہفتۂ تقریبات میں بطور مہمان شرکت کی اور اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں ڈاکٹر محمد طاہرالقادری صاحب صد محترم و مکرم کا یہ کارنامہ جو آج اپنی آنکھوں سے دیکھا اور محسوس کیا، ان شاء اللہ قیامت تک جاری رہے گا، کہ یہ عین اس اسلام کی بات ہے جس کی حفاظت کا وعدہ خود اللہ ربّ العزت نے فرمایا ہے۔ میری تمام محبتوں اور تمنائیں محترم قائد اور ان کے ادارے اور تحریک کے لئے ہیں۔ خدا ہمیں ان کی قیادت میں جلد از جلد اس منزل تک پہنچائے جہاں ساری دنیا اسلام کی عظمت کو نہ صرف تسلیم کرے بلکہ مشرف بہ اسلام ہو کر دین کی طاقت بنے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top