ناصر ادیب (فلم ساز مصنف ہدایتکار)

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی زیر قیادت تحریک منہاج القرآن بین الاقوامی سطح پر فروغ دین اسلام کا عظیم فریضہ سرانجام دے رہی ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کی آقا دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عشق و محبت کا والہانہ انداز اور پھر اس محبت کے پیغام کو پوری دنیا میں پھیلانے کا انداز لائق صد تحسین ہے ڈاکٹر صاحب کا بات سمجھانے کا اسلوب انتہائی آسان اور دلائل سے بھر پور ہوتا ہے۔ جس سے ہر شخص قائل ہو جاتا ہے۔ میں سمجھتا ہوں ڈاکٹر طاہرالقادری پر دوران خطاب لفظوں کا نزول ہوتا ہے اور ہر وہ الفاظ سامعین و حاضرین کے دلوں میں اتر جاتے ہیں مجھے زندگی میں سب سے زیادہ جس چیز نے دینی حوالہ سے متاثر کیا وہ منہاج القرآن شعبہ خواتین کے زیر اہتمام میلاد فیسٹیول تھا جس میں انتہائی خوبصورتی سے اسلامی ثقافت کو دور جدید سے ہم آہنگ کیا گیا تھا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top