راجن پور: علامہ لطیف مدنی کا فاضل پور میں قل خوانی کے اجتماع سے خطاب

منہاج القرآن یوتھ لیگ فاضل پور کے سابق صدر محمد طاہر حسن کی دادی کے وصال پر 24 جنوری 2017 کو فاضل پور میں ان کی قل خوانی کی تقریب ہوئی۔ تقریب سے منہاج القرآن علماء کونسل کے مرکزی نائب ناظم علامہ محمد لطیف مدنی نے خطاب کیا۔ تقریب میں تحریک منہاج القرآن راجنپور کے صدر خادم حسین طاہر، ناظم ملک ابوارسل مصطفیٰ المدنی، پاکستان عوامی تحریک راجنپور کے صدر محمد سعید مغل، تحریک منہاج القرآن فاضل پور کے ناظم غلام مصطفیٰ، تحریک منہاج القرآن فاضل پور کے سٹی ناظم محمد امان اللہ غوری، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ راجنپور کے صدر حافط محمد راشد مصطفوی، محمد فیاض احمد جمالی اور جمشید بوسن سمیت تنظیمی، سیاسی اور سماجی افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ لطیف مدنی نے کہا کہ قرآن حکیم عالم انسانیت کیلئے کتابٍ ہدایت ہے اور قیامت تک اس کے اسرار ظاہر ہوتے رہیں گے۔ ہر فرد اور معاشرہ قرآن حکیم سے ہدایت حاصل کر سکتا ہے بشرطیکہ وہ ہدایت طلبی کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے قرآن حکیم سے رجوع کرے۔ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یہ وہ معجزہ ہے جس کا فیض اپنے متن، معانی اور تاثیر کے لحاظ سے آج بھی اسی طرح موجود اور جاری ہے جس طرح آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مبارک زمانے میں تھا۔ انہوں نے کہا کہ قرآن حکیم کی جامعیت اور لازوال حکمت اسے انسانی ساختہ نظاموں سے ممتاز کرتی ہے۔ قرآن حکیم ایک زندہ کتا ب ہے جس کی حکمت کبھی نہ ختم ہونے والی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قرآن حکیم تخلیقِ کائنات کے اسرار ظاہر کرنے والا نسخہ ہے، اسکی قوت سے ناپائیدار بھی پائیدار ہو جاتے ہیں۔ قرآن مجید کے الفاظ میں نہ شک ہے اور نہ وہ تبدیل ہو سکتے ہیں اسکی آیات واضح ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top