منہاج القرآن چکوال یو سی 1 کے نائب ناظم حاجی عارف امیر انتقال کر گئے

تحریک منہاج القرآن چکوال یو سی 1 کے نائب ناظم اور سابقہ امیدوار برائے کونسلر ٹھیکیدار حاجی عارف امیر 7 فروری 2017ء کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔ (انا للہ و انا الیہ راجعون)۔ حاجی عارف امیر کو مقامی قبرستان میں سپر د خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں تحریک منہاج القرآن کے وابستگان وعہدیدارن سمیت علاقہ بھر سے لوگوں کی بڑی تعداد شرکت کی۔ منہاج القرآن چکوال کی طرف سے مرحوم کی قبر چادر چڑھائی گئی۔ مرکزی سیکرٹریٹ سے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، امیر تحریک فیض الرحمن درانی، احمد نواز انجم سمیت دیگر قائدین نے ورثاء سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top