بھارت: منہاج انٹرفیتھ اینڈ ویلفیئر فاؤنڈیشن کا کولکتہ میں منہاج ونٹر کارنیول

کولکتہ: منہاج انٹرفیتھ اینڈ ویلفیئر فاؤنڈیشن انڈیا، منہاج القرآن ویمن لیگ کولکتہ اور منہاج القرآن انٹرنیشنل انڈیا کے اشتراک سے 26 جنوری 2017 کو یومِ جمہوریہ کے موقع پر منہاج ونٹر کارنیول (Minhaj Winter Carnival) کا اہتمام کیا جس میں خواتین اور بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ کارنیول کا آغاز پرچم کشائی کی تقریب سے ہوا جس کے بعد قومی ترانہ پڑھا گیا۔ کارنیول میں خواتین نے کپڑوں، جیولری اور دیگر گھریلو اشیاء کے سٹال سجا رکھے تھے، جبکہ بچوں نے ڈرائنگ، فینسی لباس اور معلوماتِ عامہ کے مقابلہ جات میں حصہ لیا۔ مقابلہ جات میں شاندار کاکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بچوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔

کارنیول میں بلاتفریقِ رنگ و نسل اور بلا اختلافِ مسلک و مذہب ہزاروں افراد نے شرکت کی اور کارنیول کے اہتمام کو سرہا۔ شرکاء نے ایسی تقریبات کا انعقاد بڑے پیمانے پر کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ منہاج القرآن ویمن لیگ کولکتہ کی صدر شازیہ طارق نے اس موقع پر کہا کہ کارنیول سے ہونے والی تمام آمدنی منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے سپرد کردی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کارنیول میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد میں شرکت دراصل منہاج القرآن انٹرنیشنل پر ان کے اعتماد کا اظہار ہے۔ انہوں نے کارنیول کے کامیاب انعقاد پر منہاج انٹرفیتھ اینڈ ویلفیئر فاؤنڈیشن انڈیا، منہاج القرآن ویمن لیگ کولکتہ اور منہاج القرآن انٹرنیشنل انڈیا کے کارکنان کو مبارکباد پیش کی ۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top