دہشتگردچاروں صوبوں میں قتل عام کر رہے ہیں، ادارے کہاں ہیں : ڈاکٹر طاہرالقادری

سیہون شریف میں خود کش دھماکہ قابل مذمت اور درندگی کی بد ترین مثال ہے، سربراہ عوامی تحریک

لاہور (16 فروری 2017) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے سیہون شریف خودکش دھماکہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگرد ہر روز معصوم شہریوں کا شکار کھیل رہے ہیں اور کوئی انکا پرسان حال نہیں ہے۔ ادارے جواب دیں شہری اپنے جان و مال کے تحفظ کیلئے کہاں جائیں؟ ہمارے بازار محفوظ ہیں نہ مزار، سڑکیں محفوظ ہیں نہ مسجدیں۔ دہشتگردوں نے چاروں صوبوں میں دھماکے کر کے یہ پیغام دیا ہے کہ وہ پہلے سے زیادہ طاقتور ہو رہے ہیں اور امن کے دعوے محض دھوکہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ خود کش حملوں کی حالیہ لہر نے قوم کو ذہنی مریض بنا دیا ہے۔ ہم بارہا یہ کہہ چکے ہیں کہ موجودہ حکمران آپریشن ضرب عضب کو بھی ریورس کریں گے اور قومی ایکشن پلان پر بھی عمل نہیں ہونے دیں گے اور دہشتگرد پلٹ کر حملہ آور ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کو فوجی عدالتوں سے ملنے والی پھانسیوں کا خوف تھا جو نام نہاد جمہوری حکمرانوں نے ختم کر دیا، کیا قوموں کی بقا اور تحفظ کے فیصلے اس طرح ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کی اول و آخر ترجیح پانامہ لیکس کیس سے بچنا اور قوم کی آنکھوں میں دھول جھونکنا ہے، اب وقت آگیا ہے کہ ملک اور قوم کے مستقبل کے حوالے سے بڑے فیصلے کئے جائیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top