فاضل پور میں قائد ڈے تقریب

تحریک مہناج القرآن فاضل پورکے زیرانتظام قائد ڈے کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت ڈسٹرکٹ ناظم تحریک منہاج القرآن ملک ابو ارسل مصطفی المدنی نے کی جبکہ علامہ غضنفرحسینین قادری مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں صدر تحریک منہاج القرآن فاضل پور خادم حیسن طاہر، ناظم تحریک مہناج القرآن فاضل پور غلام مصطفی، محمد سلیم ساقی، محمد کاشف غوری، محمد امان اللہ، فیاض احمد جمالی، محمد حفیظ مغل اور شرکاء کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔ علامہ غضنفر حسنین قادری نے خطاب کیا، جس کے بعد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 66 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ اس موقع پر کارکنان و قائدین تحریک نے شیخ الاسلام کی دارزی عمر اور صحت و سلامتی کے لیے دعا کی۔


تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top