کراچی: مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کا نیپا چورنگی پر علم و امن آگہی کیمپ

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کراچی نے 22 فروری 2017 کو گلشن اقبال ٹاؤن میں نیپا چورنگی پر ’علم و امن آگاہی کیمپ‘ کا انعقاد کیا۔ کیمپ کا مقصد تحریک منہاج القرآن کی طرف سے جاری ضربِ امن مہم کے پیغام کا فروغ تھا۔ مختلف تعلیمی اداروں کے سینکڑوں طلبہ و طالبات نے کیمپ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے سیکرٹری جنرل رانا تجمل حسین نے کیمپ کا دورہ کرنے والے طلبہ کو بریفنگ دی۔ انہوں نے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کراچی کے جنرل سیکرٹری عرفان یوسف کے اس اقدام کو سراہا اور کراچی تنظیم کو کیمپ کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top