منڈی بہاؤالدین: ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سالگرہ کی تقریب

منڈی بہاؤالدین کے نواحی گاؤں بوسال میں تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام قائد انقلاب ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سالگرہ کی تقریب منعقد ہوئی۔ محمد قاسم مصطفوی (سعودی عرب)، عدنان اکبر گوندل (دبئی)، ماسٹر منیر احمد جیوآنہ، زوار حسین انقلابی، امتیاز احمد مصطفوی، قمر عباس گوندل، صفدر اقبال، ڈاکٹر جاوید گوندل، اعجاز احمد چوہان، صاحبزادہ عبدالرشید اور صاحبزادہ مطیع الرسول اور ذیشان طیب معزز مہمانوں میں شامل تھے۔ پروگرام میں علاقہ بھر سے نوجوانوں نے شرکت کی۔ قائد ڈے تقریب میں علامہ احسان رضوی نے ڈاکٹر طاہرالقادری کی خدمات پر روشنی ڈالی۔آخر میں شیخ الاسلام کی 66 ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top