ڈاکٹر طاہرالقادری کا نائب ناظم اعلیٰ سید الطاف حسین شاہ کے جواں سال بیٹے کے انتقال پر اظہار تعزیت

مورخہ: 14 مارچ 2017ء

لاہور (14 مارچ 2017) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے تحریک منہاج القرآن کے نائب ناظم اعلیٰ سید الطاف حسین شاہ کے جواں سال بیٹے کے انتقال پر گہرے غم کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کیا ہے، انہوں نے دعا کی کہ اللہ رب العزت سید الطاف حسین شاہ اور ان کے اہل خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنیکی توفیق دے اور مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ دے۔ منہاج القرآن سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین، امیر تحریک صاحبزادہ فیض الرحمن درانی، ناظم اعلی خرم نواز گنڈا پور نے سید الطاف حسین شاہ کے بیٹے کے انتقال پر ان سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

دریں اثناء رہنماؤں نے تحریک منہاج القرآن کے دیرینہ رفیق غلام فاروق کے والد خادم گوشہ درود محبوب حسین کے والد اور اسسٹنٹ ایڈیٹر ماہنامہ دختران اسلام ملکہ صبا کے شوہر کے انتقال پر گہرے غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور مرحومین کے درجات کی بلندی کی دعا کی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top