لیہ: تحریک منہاج القرآن کا ورکرز کنونشن

مورخہ: 19 مارچ 2017ء

تحریک منہاج القرآن لیہ کے زیراہتمام ورکرز کنونشن مورخہ 19 مارچ 2017 کو منعقد ہوا جس میں پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے صوبائی آرگنائزر چودھری قمر عباس دھول، امیر تحریک منہاج القرآن لیہ غلام مصطفی سعیدی، ناظم تحریک منہاج القرآن لیہ شبیر بھٹی، صدر تحریک منہاج القرآن لیہ سید سجاد شاہ، صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ لیہ حسنین رضا، اللہ نواز جگ، سید مجتبا شاہ، طالب سہارن، مہر مکھا، محمد علی،اسماعیل و دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔ کنونشن میں تحریک منہاج القرآن، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور ایم ایس ایم کے عہدیداران اور ورکرز نے بھی شرکت کی۔

ورکرز کنونشن میں اسلامک سنٹر ’ادارہ افکار الاسلام‘ کو چلانے کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی، کلاسز کا آغاز یکم اپریل سے ہوگا، تمام عہدیداران و کارکنان اس کو کامیاب بنانے کیلئے بھرپور کوشش کرینگے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top