تحریک منہاج القرآن بہاولپور ڈویژن کے عہدیداران کا تربیتی کنونشن

مورخہ: 30 مارچ 2017ء

تحریک منہاج القرآن بہاولپور ڈویژن کے عہدیداران کا تنظیمی و تربیتی کنونشن 30 مارچ 2017 کو تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات سردار شاکر مزاری کی صدارت میں ہوا۔ کنونشن ضلع رحیم یار خان، ضلع بہاولپور اور ضلع بہاولنگر کے ضلعی و تحصیلی عہدیداران نے شرکت کی۔

کنونشن سے تربیتی گفتگو کرتے ہوئے سردار شاکر مزاری نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کی ابتدائی منصوبہ سازی کے بعد تنظیم سازی کے عمل کو بڑی اہمیت حاصل رہی ہے۔ تحریک منہاج القرآن کی تنظیم سازی مرکزی تنظیم سے لے کر یونٹ سطح تک ہے۔ ہر ذیلی تنظیم اپنی بالائی تنظیم کی ماتحت اور دستور کے تحت اس کے سامنے جوابدہ ہے۔ مرکزی تنظیم کے تحت افقی سطح پر مختلف شعبہ جات اور فورمز ہیں۔ ہر تنظیم کی کارکردگی کا بنیادی اصول ’’اطاعت امیر‘‘ پر مبنی ہے اور یہی اصول درحقیقت اسلامی ادارے کی روح ہوتی ہے۔ تنظیمات کے عہدہ داروں اور اہل کاروں کی ذمہ داری، فرائض، حقوق اور اختیارات کا تعین، دستور اور نظام العمل کے تحت کیا جاتاہے اور مختلف تحکیمی قواعد و ضوابط اور احکامات، دستور، نظام العمل، سرکلرز اور نوٹیفیکیشنز کے ذریعے تنظیمات، نظامتوں اور شعبہ جات کو تنفیذ کے لیے فراہم کئے جاتے ہیں۔ ہر قسم کے تنظیمی اور انتظامی ریکارڈ کی حفاظت، ان کا بغور مطالعہ، سمجھنا اور ان پر عمل درآمد کرنا ہر سطح کی تنظیمات کے ناظمین اور عہدہ داروں پر لازم ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top