سانگھڑ: تحریک منہاج القرآن نواب شاہ ڈویژن کے ناظم عبدالستار چوھان کی پیر شہادت علی سے ملاقات

تحریک منہاج القرآن نواب شاہ ڈویژن کے ناظم عبدالستار چوھان نے 04 اپریل 2017 کو لنڈو اسٹیشن تحصیل شہدادپور دربار حسینی کے سجادہ نشین پیر شہادت علی علوی اور پیر ولایت علی علوی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں انہوں نے پیر شہادت علی علوی اور پیر ولایت علی علوی کو تحریک منہاج القرآن کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا اور انہیں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب کے تحائف پیش کیے۔ پیر شہادت علی علوی اور پیر ولایت علی علوی نے مصطفوی مشن سے متاثر ہو کر تحریک منہاج القرآن کی رفاقت اختیار کی۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن ضلع سانگھڑ کے امیر سید زاہد علی شاہ اور مصطفوی اسٹوڈنٹ موومنٹ سانگھڑ کے صدر محمد طیب قادری بھی موجود تھے۔ پیر شہادت علی علوی کی مشاورت سے تحریک منہاج القرآن یونین کونسل لنڈو کی تنظیم سازی کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top