جنوبی افریقہ: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا جوہانسبرگ میں ’امن کانفرنس‘ سے خطاب

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا دورہ ساؤتھ افریقہ

منہاج القرآن انٹرنیشنل جنوبی افریقہ کے زیراہتمام 17 اپریل 2017 کو جوہانسبرگ میں عظیم الشان ’امن کانفرنس‘ کا انعقاد کیا گیا، جس سے چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خطاب کیا۔ کانفرنس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل جوہانسبرگ کے صدر اخلاق رانا آصف، کوآرڈینیٹر علامہ طاہر رفیق اور پاکستان ایسوسی ایشن جوہانسبرگ کے صدر محمد عتیق سمیت منہاج القرآن انٹرنیشنل کے عہدیداران و کارکنان، علماء و مشائخ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شر کت کی۔

کانفرنس کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جس کی سعادت قاری شوکت علی مصطفوی نے حاصل کی۔ قاری عبدالرزاق اور منہاج نعت کونسل جوہانسبرگ نے بارگاہِ نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں گلہائے عقیدت پیش کیے، جبکہ نور محمد نے نقابت کے فرائض انجام دیے۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے حدیث جبرئیل کی روشنی میں ادب و تعظیم رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے کہا کہ جبرئیل علیہ السلام نے صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین کو بارگاہ نبوت کے آداب سکھائے۔ انہوں نے کہا کہ محبت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم امن کا درس ہے۔ کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مسلمانوں کو بالخصوص اور انسانیت کو بالعموم امن اور محبت کا پرچار کرنے کا درس دیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا بھوکوں کو کھانا کھلاؤ اور ہر کسی کو تحفہ و سلام دو اور اپنے پڑوسیوں کا خیال رکھو۔ انہوں نے اسلام، ایمان اور احسان کے مفہوم پر روشنی ڈالی۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سفیر اور نائب امیر علامہ محمد صادق قریشی نے کانفرنس سے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ تجدید دین کی یہ عظیم تحریک دورِ حاضر میں ایمان و عقیدے کی جائے پناہ ہے۔ یہاں سے امن و محبت اور بھائی چارے کی بات ہوتی ہے۔

منہاج القرآن یوتھ لیگ جوہانسبرگ کے صدر بلال جاوید نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی علمی و تجدیدی خدمات پر روشنی ڈالی۔ شرکاء کو منہاج القرآن انٹرنیشنل کے علمی مراکز اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے پروجیکٹس کی ڈاکومنٹری دکھائی گئی، جس سے حاضرین بہت متاثر ہوئے۔

نومسلم خاتون مونیکا موناب (Monika Monaab) نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کُتب اور ڈی وی ڈی کے ذریعے فروغِ اسلام کوششوں پر روشنی ڈالی۔

علامہ صادق قریشی نے کانفرنس کی اختتامی دعا کی۔ کانفرنس میں ممبرشپ ڈسک لگایا گیا جس پر بڑی تعداد میں لوگوں نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کی رفاقت حاصل کی۔ کانفرنس میں ڈربن، بیت اللحم، ہری سمجھ ویلکم، وٹ بنک ہمسرال اور زنین وپر وٹوریا سے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے کارکنان نے شرکت کی۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا دورہ ساؤتھ افریقہ

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا دورہ ساؤتھ افریقہ

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top