ڈاکٹر طاہرالقادری کا چودھری افضل گجر کی بہن کے انتقال پر اظہار تعزیت

لاہور (21 اپریل 2017) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے عوامی تحریک لاہور کے صدر چوہدھری افضل گجر کی بہن کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور انکے لواحقین کو صدمہ برداشت کرنے کی ہمت و توفیق عطا فرمائے۔

دریں اثناء عوامی تحریک کے چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین، صدر تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین، امیر تحریک فیض الرحمن درانی، سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور، بشارت جسپال، فیاض وڑائچ، جی ایم ملک، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی، جواد حامد، ساجد بھٹی، حافظ غلام فرید، اشتیاق حنیف مغل نے بھی چودھری افضل گجر کی بہن کے انتقال پر تعزیت کا اظہار اور بلندی درجات کیلئے مغفرت کی دعا کی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top