ڈاکٹر طاہرالقادری کے خالہ زاد بھائی (کزن) سجاد حسین کی رسم قل

فیض الرحمن درانی، ڈاکٹر حسن محی الدین، ڈاکٹر حسین محی الدین، عدنان جاوید کا اظہار تعزیت

لاہور (29 اپریل 2017) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے خالہ زاد بھائی (کزن) سجاد حسین جھنگ میں مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے، مرحوم تحریک منہاج القرآن کے ڈائریکٹر فنانس عدنان جاوید کے چچا تھے، ملک کی سیاسی، مذہبی، سماجی راہنماؤں، صحافی، وکلاء اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے ڈاکڑ طاہرالقادری سے ان کے خالہ زاد بھائی کے انتقال پر اظہار افسو س کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی، تحریک منہاج القرآن کے مرکزی امیر صاحبزادہ فیض الرحمن درانی، نائب صدر بریگیڈئر (ر) اقبال احمد خان، سیکرٹری جنرل PAT خرم نواز گنڈاپور، جی ایم ملک، احمد نواز انجم، سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی، ساجد بھٹی، جواد حامد، رانا ادریس، ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی، ڈاکٹر رانا فاروق، عین الحق بغدادی، عبد الحفیظ چوہدری، نوشیرواں، عرفان یوسف، مظہر علوی، فرح ناز، افنان بابر ودیگر رہنماؤں نے رسم قل میں شرکت کی مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top