راولپنڈی: عوامی تحریک کا نیشنل پریس کلب لائبریری کے لیے ڈاکٹر طاہرالقادری کی کتب کا تحفہ

تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک راولپنڈی کے وفد نے 29 اپریل 2017ء کو نیشنل پریس کلب لائبریری اسلام آباد کے صدر شکیل انجم سے ملاقات کی اور این پی سی کے لیے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 250 تصانیف کا سیٹ ان کے حوالے کیا۔ وفد میں پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان عمر ریاض عباسی، عوامی تحریک اسلام آباد کے صدر ابرار رضا ایڈووکیٹ، میڈیا کوآرڈی نیٹر غلام علی خان، راجہ منیر اعجاز اور ملک طاہر جاوید شریک تھے۔ اس موقع پر نیشنل پریس کلب کے سیکرٹری عمران یعقوب ڈھلوں، آر آئی یو جے کے جنرل سیکرٹری علی رضا علوی بھی موجود تھے۔

کتب کی منتقلی کے اس موقع پر نیشنل پریس کلب لائبرری میں ایک پر وقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کے شرکاء سے اظہارِ خیال کرتے ہوئے عمر ریاض عباسی نے نیشنل پریس کلب کے عہدیداران و ممبران کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ نیشنل پریس کلب کی لائبریری میں ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تصانیف رکھنے کا فیصلہ مثبت سوچ کا نتیجہ اور پریس کلب کے عہدیداران کی علم دوستی کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے دہشت گردی کے خلاف فتویٰ اور امن نصاب کو پوری دنیا میں پذیر آئی ملی اور یہ امن و سلامتی قائم کرنے کا باعث بنا ہے۔ شکیل انجم نے بھی وفد کے ارکان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بلا شبہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی علمی خدمات پوری دنیا میں امن کے قیام اور شعور کی آگہی کے لئے مینارہ نور کی حیثیت رکھتی ہیں۔ انہوں نے نیشنل پریس کلب کی لائبریری کے لئے کتابوں کا تحفہ دینے پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا شکریہ ادا کیا اور تہنیتی پیغام بھی دیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top